ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں برڈفلو نہیں وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کا اعلان

کرناٹک میں برڈفلو نہیں وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر کا اعلان

Sun, 10 Jan 2021 11:08:29    S.O. News Service

بنگلورو10؍جنوری(ایس او نیوز) کرناٹک میں برڈ فلو کے متعلق خبروں پر وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے بتایا کہ کرناٹک میں برڈفلو کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ریاست میں کہیں بھی برڈ فلو کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ جہاں جہاں شبہ کی بنیاد پر کاررروائی کی گئی وہاں سے منفی رپورٹیں آئی ہیں، اس لئے عوام کو ان خبروں سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے مرغی اور انڈوں پر پابندی کی خبروں کو مسترد کردیا۔


Share: